فیض آباد دھرنا
تحریک لبیک نے 8 نومبر 2017 کو الیکشن بل 2017 میں ہونے والی تبدیلیوں کے خلاف فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا شروع کیا، جس میں ختمِ نبوت کے حلف کے الفاظ کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔
تحریک نے ختمِ نبوت کی شق کی بحالی کے لیے وزیرِ قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ حکومت نے دھرنا ختم کرانے کے لیے ہر طرح کا زور لگایا، مگر تحریک کی قیادت اور کارکن ثابت قدم رہے۔ بالآخر 27 نومبر 2017 کو زاہد حامد مستعفی ہو گئے۔ تحریک نے اپنے شہداء کی قربانی دے کر یہ کامیابی حاصل کی اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھری۔