آنے والے پروگرام
Tehreek Labbaik Pakistan
ملک بھر کے پریس کلبوں کے سامنے
تمام علاقے / ملک بھر
مرکزی مجلس شوریٰ تحریک لبیک پاکستان کی کال پر کراچی سے خیبر تک، تاجدارِ کائنات رسول اللہ ﷺ کے خاکے نشر کرنے کی ناقابل برداشت جسارت کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے زیر انتظام، بڑے پیمانے پر، ملک گیر تحفظ ناموس رسالت احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
محفلِ ذکرِ امام حسین رضی اللہ عنہ
تمام علاقے / ملک بھر
ماہِ محرم الحرام میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان ملک بھر کے تمام علاقوں میں ذکرِ امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کی محافل کا انعقاد کر رہے ہیں۔ تمام عاشقانِ رسول و اہلِ بیت سے اپنے اپنے علاقے کی محافل میں شرکت کی اپیل ہے۔
اسلامی و ختمِ نبوت پروگرام
آپ کا گھر / مسجد / علاقہ
موجودہ حالات میں کارکنان اور عاشقانِ رسول ﷺ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں، مساجد اور اپنے علاقوں میں اسلامی و ختمِ نبوت کے پروگرام منعقد کریں۔ ذکر، نعت، درس اور ختمِ نبوت کی محافل کا اہتمام کریں، محلے کی سطح پر ناموسِ رسالت کے پیغام کو زندہ رکھیں اور شہداء کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
پریس ریلیز / اعلامیہ
تحریک لبیک پاکستان کے سرکاری اعلامیے
پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کا دفاع ہمارا ایمانی و قومی فریضہ ہے؛ مریم نواز کا بھارت کے حق میں حالیہ بیان قومی سلامتی اور وحدت کے لیے خطرہ ہے
- وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
- پاکستان کی بنیاد ہمارے اکابرین نے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر رکھی۔
- پاکستان کا دفاع ہمارے لیے محض ایک قومی فریضہ نہیں بلکہ ایمانی تقاضہ بھی ہے۔
- پاکستان کی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
- پاکستان کی نظریاتی اساس کو مضبوط کیے بغیر حقیقی معنوں میں ناقابلِ تسخیر نہیں بنایا جا سکتا۔
- پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے ناموسِ رسالت و ختمِ نبوت ﷺ کا مؤثر تحفظ ضروری ہے۔
- لبرل، سیکولر، قادیانی اور گستاخانہ نظریات پاکستان کی سلامتی و دفاع کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔
- پاکستان کی بقاء اور مضبوط دفاع نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے عملی نفاذ سے ہی ممکن ہے۔
- مریم نواز کا بھارت کے حق میں اور خیبر پختونخوا و بلوچستان کے خلاف حالیہ بیان انتہائی گھٹیا اور قابلِ مذمت ہے۔
- مریم نواز نے ازلی دشمن بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے قومی ہیروز بالخصوص پختون اور بلوچ شہداء کی توہین کی ہے۔
- مریم نواز! کیا تم نہیں جانتیں کہ بلوچستان و خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے پیچھے بھی تمہارا پیارا بھارت ہے؟
- ماضی میں مریم نواز کے والد نواز شریف کا کارگل جنگ کے دوران بھارت کے حق میں کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
- شریف خاندان کی بھارت کے ساتھ قربتیں پاکستان کی سلامتی، وحدت اور دفاع کے لیے خطرہ ہیں۔
- ملک پر مسلط شریف خاندان سے ہمارا اختلاف صرف اور صرف اسلام اور پاکستان کے مفاد کی خاطر ہے۔
- ن لیگ ہمیں حبّ الوطنی مت سکھائے، ہم سے بڑا نہ کوئی محبِ وطن ہے اور نہ کوئی محبِ اسلام ہے۔
- المیہ ہے کہ انگریزوں کے کتے نہلانے والے اب ایک محبِ وطن و محبِ اسلام جماعت کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔
- تحریک لبیک پاکستان وطنِ عزیز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔
- پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں اور نظریاتی اساس کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
- وطنِ عزیز پاکستان کے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
تحریکِ لبیک پاکستان کے زیر اہتمام 1501 سالہ جشنِ ولادت حضور خاتم النبیین ﷺ شاندار طریقے سے منایا جائے گا؛ حکومت اور ادارے کسی بھی قسم کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے گریز کریں
- تحریک لبیک پاکستان پوری اُمتِ مسلمہ کو اپنے آقا و مولا، سرکارِ دو عالم، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے 1501 سالہ جشنِ ولادت کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔
- کل پوری دنیا میں وجہِ تخلیقِ کائنات، امام الانبیاء، تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔
- پوری دنیا بالخصوص پاکستان میں عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ اپنے آقا و مولا ﷺ سے اپنی والہانہ عشق و عقیدت کا اظہار کریں گے۔
- الحمدللہ ربّ العالمین، تحریکِ لبیک پاکستان کے زیرِ انتظام پورے ملک میں میلادُ النبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر عظیم الشان اجتماعات اور تاریخ ساز جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
- تاہم ملک بھر میں ناجائز حکومت اور ریاستی اداروں نے میلادُ النبی ﷺ منانے سے روکنے کے لیے شدید کریک ڈاؤن اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بدترین اسلام دشمنی کا مظاہرہ کیا۔
- افسوس صد افسوس! لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر بننے والے پاکستان میں تاجدارِ ختمِ نبوت اور لبیک یا رسول اللہ کے نعروں پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔
- اس سے بڑھ کر بدبختی اور قادیانیت کا مظاہرہ کیا ہو سکتا ہے کہ غلامانِ رسول ﷺ پر میلاد منانے کی پاداش میں دہشت گردی کے مقدمے درج کیے جا رہے ہیں۔
- البتہ اگر ہمارے حکمران کسی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ یہ سب ظلم کر کے وہ ہمیں میلادُ النبی ﷺ منانے سے روک لیں گے تو یہ اُن کی بھول ہے۔
- ہم واضح کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے غلام اپنی گردنیں تو کٹوا سکتے ہیں مگر امام الانبیاء ﷺ کا میلاد منانے سے پیچھے ہٹنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
- ہم حکومت اور اداروں کو دو ٹوک الفاظ میں متنبہ کرتے ہیں کہ کل 12 ربیع الاول کے موقع پر عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے گریز کریں۔
- اگر حکومت اور اداروں کی طرف سے 12 ربیع الاول کے دن غیر ذمہ دارانہ اقدامات اٹھائے گئے تو تمام تر حالات کی ذمہ داری بھی اُن پر ہوگی۔
- ان شاء اللہ تعالیٰ کل پاکستان میں کروڑوں غیرت مند مسلمان شمعِ رسالت ﷺ پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے عزم کے ساتھ نکلیں گے اور یہ پیغام دیں گے کہ ناموسِ رسالت و ختمِ نبوت پر ہرگز کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔
رکن مجلسِ شوریٰ پیر سید سرور شاہ سیفی کا اہم بیان
- انسانی حقوق کی تنظیموں کے دوہرے معیار اور ایجنڈے کو بے نقاب کرنا ہوگا
- فلسطین میں قتلِ عام پر انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے
- انسانی حقوق کے نام پر اربوں کھربوں ڈالر کے چندے اکٹھے کیے جاتے ہیں
- ناموسِ رسالت 295-C کو غیر مؤثر بنانے کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا
- قانون میں سقم پیدا کر کے قانونِ ناموسِ رسالت کو بے اثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے
- قانونِ ناموسِ رسالت پر ذرا سا بھی حرف لانے کی ناپاک کوشش برداشت نہیں کی جائے گی
- فتنۂ قادیانیت اسلام کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے لیے استعمار کا تراشا ہوا فتنہ ہے
- فلسطین میں ظلم کے باوجود قادیانیوں کی خاموشی ان کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتی ہے
- لبرل، منافق اور قادیانی قوتیں اسلام پر شب خون مارنے کے لیے ایک صف میں جمع ہیں
- قانونِ ختمِ نبوت اور قانونِ ناموسِ رسالت پر حملہ کرنے والی قوتوں کو بے نقاب کرنا ہوگا
- کارکنان اپنی توجہ ادھر اُدھر الجھانے کے بجائے مشنِ ناموسِ رسالت پر مرکوز رکھیں
- یہ نہیں دیکھنا کون کیا کہہ رہا ہے، یہ دیکھنا ہے کہ بابا جی نے ہمارے ذمہ کیا لگایا تھا
- صرف حضور ﷺ کی بات سننی ہے، صرف حضور ﷺ کی بات کرنی ہے
- مشن ناموس رسالت پر کاربند رہتے ہوئے دشمنانِ اسلام کو بے نقاب کرنا ہوگا
معلومات
تحریک لبیک پاکستان
ہمیں کیوں منتخب کریں؟
تحریک لبیک پاکستان
ناموسِ رسالت کا تحفظ
تحریک کا بنیادی مقصد عقیدۂ ختمِ نبوت اور تحفظِ ناموسِ رسالت ہے — اس معاملے پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔
نظامِ مصطفیٰ ﷺ کا نفاذ
ہماری جدوجہد پاکستان میں قرآن و سنت کی روشنی میں ایک عادلانہ اسلامی و فلاحی نظام کے قیام کے لیے ہے۔
اصولی و بے لچک مؤقف
تحریک ہر دباؤ، جبر اور لالچ سے بالاتر ہو کر دین، آئین اور عوامی حقوق کے تحفظ پر ڈٹی رہتی ہے۔
عوامی تحریک
ٹی ایل پی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں ہے، یہ ایک عوامی تحریک ہے۔ ہم عام آدمی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر فورم پر ان کے مذہبی، سماجی اور قومی حقوق کا دفاع کرتے ہیں۔
کاز کے لیے قربانیاں
تحریکِ لبیک پاکستان نے ناموسِ رسالت و ختمِ نبوت کے تحفظ، نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے قیام، عوامی حقوق کے حصول اور اُمتِ مسلمہ سے یکجہتی کی پاداش میں روزِ اول سے لے کر آج تک سینکڑوں شہادتیں، ہزاروں مقدمات اور لا تعداد گرفتاریاں کا سامنا کیا ہے مگر کبھی کسی جبر، دباؤ، لالچ یا مصلحت کے سامنے کبھی سرِ تسلیم خم نہیں کیا۔
پاکستان کے لیے وژن
ہم ایک ایسے پاکستان کا تصور کرتے ہیں جہاں انصاف، مساوات اور اسلامی اقدار کی بالادستی ہو — جہاں ہر شہری وقار، امن اور قومی شناخت کے مرکز میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے ساتھ زندگی گزار سکے۔
خطابات و ویڈیوز
Tehreek Labbaik Pakistan
تقریر
تحریک لبیک پاکستان
فاروق الحسن
تقریر
ناموسِ رسالت کا تحفظ ہماری زندگی کا مقصد ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں حضور ﷺ کی حرمت کے لیے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتی۔
شفیق امینی
تقریر
ماہِ محرم میں ہم امام حسین رضی اللہ عنہ کے عہد کی تجدید کرتے ہیں: حق پر ڈٹ جانا اور ظلم کے سامنے کبھی سر نہ جھکانا۔ یہی تحریک لبیک کا جذبہ ہے۔
علامہ غلام عباس فیضی
سیکرٹری شمالی پنجاب
ہر مشکل، پابندی اور گرفتاری کے باوجود تحریک کے کارکن ثابت قدم ہیں۔ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا - ہم اپنی پُرامن اور آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پیر قاضی محمود اعوان صاحب
تقریر
اتحاد، عشقِ رسول ﷺ اور آپ کی تعلیمات کی پیروی ہماری تحریک کی بنیاد ہے۔ ہم ہر مسلمان کو اس عظیم مقصد میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔
سرشار ممبران ٹی ایل پی کی طاقت اس کے مخلص کارکنوں اور حامیوں میں ہے۔
پرامن تحریکیں۔ ہر جلسہ اور اجتماع ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے ہمارے مشن میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
جدوجہد کے گھنٹے پاکستان میں اسلامی مقصد کے لیے لاتعداد گھنٹوں کی قربانیاں اور کوششیں۔
ہماری تاریخ
Tehreek Labbaik Pakistan
تحریک لبیک کی تشکیل
تحریک لبیک پاکستان کا قیام ناموسِ رسالت اور ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے عمل میں آیا۔
پہلا الیکشن (این اے 120)
اپنے پہلے انتخابی معرکے میں تحریک لبیک نے این اے 120 لاہور میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فیض آباد دھرنا
تحریک لبیک نے ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے تاریخی فیض آباد دھرنا دیا جس کے نتیجے میں وزیرِ قانون کو مستعفی ہونا پڑا۔
عام انتخابات
تحریک لبیک ملک بھر میں ایک بڑی مذہبی و سیاسی قوت بن کر ابھری۔
عوامی تحریک
تحریک لبیک نے ناموسِ رسالت کے دفاع میں لاکھوں افراد کو متحرک کیا۔
عام انتخابات 2024
تحریک لبیک ایک بڑی مذہبی و سیاسی قوت بن کر ابھری اور تقریباً 29 لاکھ ووٹ حاصل کیے - پنجاب میں تیسری بڑی جماعت۔
لبیک یا اقصیٰ مارچ و سانحہ 13 اکتوبر
فلسطین و القدس کے لیے پُرامن مارچ کو مریدکے کے قریب کچل دیا گیا؛ کارکن شہید ہوئے، قیادت گرفتار اور پارٹی پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اب تک - جدوجہد جاری
پابندی اور گرفتاریوں کے باوجود کارکن ثابت قدم ہیں اور اپنی قیادت کی رہائی اور شہداء کے لیے انصاف کی پُرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شہدائے تحریک لبیک
سلام اُن پر جنہوں نے ناموسِ رسالت پر جان قربان کی
شہدائے لبیک یا اقصیٰ
13 اکتوبر 2025اکتوبر 2025 کے لبیک یا اقصیٰ مارچ کے دوران ناموسِ رسالت اور مظلومینِ فلسطین کے لیے پُرامن آواز بلند کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کارکنان۔ آج تک ان شہداء کی اصل تعداد کا تعین نہیں ہو سکا۔
شہدائے مرکز لاہور
اکتوبر 2025مارچ سے قبل لاہور میں مرکز پر فورسز کے حملے میں شہید ہونے والے دو جانثار کارکن، جنہوں نے تحریک اور ناموسِ رسالت کی حرمت کا دفاع کیا۔
شہدائے فیض آباد
2017فیض آباد دھرنا 2017 کے دوران ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے جانثار کارکنان۔
شہدائے تحریک
تحریک لبیک پاکستان کے وہ تمام جانثار کارکن جنہوں نے ناموسِ رسالت کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔
مجلس شوریٰ
تحریک لبیک پاکستان
اکثر پوچھے گئے سوالات
تحریک لبیک پاکستان
آئیے تحریک لبیک پاکستان سے جڑیں۔
ہم آپ کے تعاون اور عزم کی قدر کرتے ہیں۔ اپنے خدشات، تجاویز، یا سوالات ہماری ٹیم کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نیچے دیے گئے فارم کا استعمال کریں۔ ہمارے نمائندے جلد از جلد آپ سے رابطہ کریں گے۔
ہم سے رابطہ کریں۔
بلاگز
تحریک لبیک پاکستان
ہم سے رابطہ کریں۔
تحریک لبیک پاکستان
پتہ:
TLP ہیڈ آفس، 72 نشتر سینٹ، جہانزیب بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور، پنجاب 54000
فون:
+92
ای میل:
info@tlp.org.pk